صرف 9 دنوں میں ہرمز میں 11 آئل ٹینکروں کو آگ لگ گئی، سپاہ پاسداران بحریہ
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ صرف 9 دنوں کے اندر، یعنی 25 اکتوبر سے، جب امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے آبنائے ہرمز کا نمائشی دورہ کیا تھا، اب تک 11 مختلف آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز میں آگ لگ چکی ہے اور ان میں سے بعض ڈوب بھی گئے ہیں۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ رات بھی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ضوابط توڑنے والے دو آئل ٹینکر ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، سپاہ پاسداران
دوسری جانب ایرانی فوج کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے میں ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ بیان کے مطابق اس ٹینکر نے اپنا نیوی گیشن نظام بند کر رکھا تھا۔
ایرانی بحریہ نے جہازوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ ایران سے ہم آہنگی کے بغیر اس علاقے میں نقل و حرکت کے نتائج کی ذمہ داری خود ان پر عائد ہوگی۔







