ایران دھمکیوں سے غافل نہیں ہوگا، ہر جارحیت کا جواب دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

01 نومبر, 2026 16:21

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع مہرداد اخلاقی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران دشمنوں کی دھمکیوں سے غافل نہیں ہوگا اور کسی بھی خطرے کا، چاہے وہ کہیں بھی ہو، جغرافیائی حدود کے بغیر فوری، مؤثر اور متناسب جواب دیا جائے گا۔

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دفاعی آلات کی تیاری اور پیداوار میں تیزی، صنعتی اور تکنیکی ڈھانچے کی مضبوطی اور مسلح افواج کی معاونت کو بہتر بنانا وزارت دفاع کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے نئی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ پھیلا دیں گے، ترجمان ایرانی فوج

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا ٹھوس اور متناسب جواب دیا جائے گا اور ایران کے دشمن اس جواب کا دائرہ، وقت اور نتائج طے نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ دباؤ کے سامنے جھکے گا اور نہ کسی کو اپنی سائنسی اور تکنیکی ترقی محدود کرنے کی اجازت دے گا، اور ہم ایران کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔

5:18 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔