وحدت یوتھ پاکستان کی مرکزی کابینہ کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

02 نومبر, 2026 14:28

شیعیت نیوز : وحدت یوتھ پاکستان کے تین روزہ مرکزی کابینہ اجلاس کے دوران مرکزی کابینہ کے اراکین نے اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کابینہ اراکین نے تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، اور وحدت یوتھ پاکستان کی تنظیمی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی کنونشن 7 اور 8 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، علامہ سید احمد اقبال رضوی

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی امور اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی اور آئندہ کے لیے تنظیمی لائحہ عمل دیا۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عمومی یعنی مرکزی کنونشن 7 اور 8 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

3:26 شام نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔