انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
شیعیت نیوز : انجمن امامیہ بلتستان کے صدر علامہ سید باقر الحسینی کی قیادت میں ایک وفد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال، بالخصوص گلگت بلتستان کے اہم مسائل اور عوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مکمل آئینی حقوق دیے بغیر گلگت بلتستان پر ٹیکس قابل قبول نہیں، علامہ حسن سروری
وفد میں انجمن امامیہ بلتستان کے سینئر نائب صدر علامہ زاہد حسین زاہدی اور جنرل سیکرٹری محمد نذیر شگری بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں مطالبہ کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی آئینی، سیاسی، معاشی اور جمہوری حقوق دیے جائیں۔







