وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے لاہور میں ملاقات

02 نومبر, 2026 09:18

شیعیت نیوز : وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے معروف عالم دین اور صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے لاہور میں ملاقات کی۔

یہ ملاقات سید محسن نقوی کے ماموں کے چہلم کی مناسبت سے جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقدہ مجلس عزا کے اختتام پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ پولیس لائنز دھماکہ قابل مذمت، دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی قیادت میں ملک بھر میں اپنے تنظیمی دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے سرگرم ہے۔

10:50 صبح نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔