خمیس مشیط اور ابہا میں دھماکے، نجران پر میزائل حملوں کی اطلاعات
شیعیت نیوز : ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے شہروں خمیس مشیط اور ابہا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ نجران کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹوں میں دھماکوں کی وجہ یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقی سعودی عرب اور نجران پر یمنی میزائل و ڈرون حملے، خطرے کے سائرن گونج اٹھے
خمیس مشیط وہی فضائی اڈہ ہے جہاں سے یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق یمن پر بمباری کرنے والے سعودی ایف 15 اور ٹائفون طیارے اڑان بھرتے ہیں۔
دوسری جانب یمنی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام جاری بیان میں خبردار کیا تھا کہ شہریوں اور شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانے والی سعودی جارحیت کا جواب آل سعود اور ان جرائم کی مالی معاونت کرنے والی تنصیبات کے خلاف تکلیف دہ کارروائیوں سے دیا جائے گا، اور یمنی عوام ایک مسلط کردہ وجودی جنگ لڑ رہے ہیں۔







