24 گھنٹوں میں یمن کے 8 صوبوں پر 75 سعودی حملے، یحییٰ سریع
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی رجیم نے یمن کے 8 صوبوں میں شہری تنصیبات پر 75 فضائی اور میزائل حملے کیے جن میں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
اتوار کی شام جاری مختصر بیان میں انہوں نے بتایا کہ حملوں کا نشانہ صعدہ، تعز، عمران، اب، ذمار، لحج، الحدیدہ اور الجوف کے صوبے بنے۔
یہ بھی پڑھیں : 24 گھنٹوں میں یمن پر 93 سعودی فضائی و میزائل حملے، 14 شہری شہید، یحییٰ سریع
یحییٰ سریع کے مطابق فضائی حملے خمیس مشیط اور طائف کے فضائی اڈوں سے اڑنے والے ایف 15 اور ٹائفون طیاروں نے کیے، جبکہ میزائل حملے جازان سے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک یمن پر سعودی جارحیت کے فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 3830 تک پہنچ گئی ہے۔







