پاراچنار اور نگر سے آئے وفد کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

01 نومبر, 2026 16:16

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے اتوار کے روز راولپنڈی میں پاراچنار اور نگر سے آنے والی شخصیات نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں پاراچنار سے تشریف لائے جناب احمد علی طوری اور گلگت بلتستان کے علاقے نگر سے تشریف لائے مرحوم شیخ غلام حیدر نجفی کے بھانجے جناب لیاقت علی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں سڑک کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، علامہ زاہد حسین انقلابی

اس موقع پر وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آج ہی گلگت بلتستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو باقاعدہ آئینی صوبہ قرار دے کر پارلیمنٹ اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔

5:18 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔