رأس عیسی بندرگاہ پر سعودی بمباری، دو تجارتی جہاز اور شہریوں کے ٹرک نشانہ

02 نومبر, 2026 09:24

شیعیت نیوز : سعودی جارحیت جاری ہے، سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کی شام صوبہ الحدیدہ میں رأس عیسی تجارتی بندرگاہ پر متعدد فضائی حملے کیے جن میں بندرگاہ کے گھاٹ، دو تجارتی جہاز اور شہریوں کے ٹرک نشانہ بنے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابتدائی حملوں میں بندرگاہ کے گھاٹ اور ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا، بعد میں بندرگاہ کے اندر موجود دو تجارتی جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ایک اور حملے میں گھاٹ پر کھڑے شہریوں کے ٹرکوں پر بمباری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : الحدیدہ میں آئل کمپنی اسٹیشن پر سعودی بمباری، لحج اور تعز سمیت 5 یمنی شہری زخمی

یہ حملے اسی وقت ہوئے جب سعودی رجیم نے صعدہ شہر کے جنوب مشرق میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک پر بھی بمباری کی، جبکہ گزشتہ چند گھنٹوں میں کئی یمنی صوبوں میں شہری اور خدماتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی بندرگاہوں پر آل سعود کے بار بار کے حملے ملک میں درآمدات کی شہ رگ کو مفلوج کرنے، خوراک اور ایندھن کی فراہمی متاثر کرنے اور برسوں سے محاصرے کا شکار لاکھوں یمنیوں کے انسانی بحران کو مزید سنگین بنانے کا خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔

10:49 صبح نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔