ڈھاڈر میں ایام فاطمیہ کی مجلس عزا، علامہ ذوالفقار علی سعیدی کا خطاب
شیعیت نیوز : سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مسجد امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس سے مجلس علمائے مکتب اہل بیت بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت، فضائل و مناقب، سیرت و تعلیمات اور اسلام کی سربلندی کے لیے آپؑ کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں : شہداء کی یاد منانا ان کے مشن کو زندہ رکھنے کا عہد ہے، علامہ ذوالفقار علی سعیدی
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی تمام مسلمانوں، بالخصوص خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے، اور آپؑ کی سیرت طیبہ ہمیں حق گوئی، صبر و استقامت، عبادت، تقویٰ اور دین اسلام سے وفاداری کا درس دیتی ہے۔
اس موقع پر برادر امجد علی عباسی، برادر سفیر حسین سولنگی اور دیگر منقبت خوانوں نے بارگاہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں منقبت کے نذرانے پیش کیے، جبکہ مجلس کے اختتام پر دعا کی گئی اور شہادت حضرت فاطمہ زہراؑ پر پرسہ پیش کیا گیا۔







