کوہاٹ پولیس لائنز دھماکہ قابل مذمت، دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

19 ستمبر, 2026 19:06

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کوہاٹ کی پولیس لائنز میں نمازِ جمعہ کے دوران پیش آنے والے دہشت گردانہ دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف مؤثر، بلاتفریق اور سخت کارروائی ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر جو عبادت گاہوں اور امن پسند شہریوں کو اپنا ہدف بناتے ہیں، انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پوری قوم اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اس کا جڑ سے قلع قمع کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ دھماکے کے پیچھے امریکا، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں، حافظ کاظم عباس

صدر جعفریہ الائنس نے سانحہ کوہاٹ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور تمام زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

8:05 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔