تعز کے الشمایتین میں گھر پر سعودی بمباری، ماں اور چار بچے شہید
شیعیت نیوز : یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے ضلع الشمایتین کے علاقے عزلہ المساحین میں شہری عبدہ بجاش کے گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کے چار بچے شہید اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات سعودی طیاروں نے الشمایتین کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسے المقاطرہ کے محاذ پر سعودی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی پسپائی کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تعز میں سعودی بمباری سے تین گھر ملبے کا ڈھیر، 24 گھنٹوں میں 27 یمنی شہید
رپورٹس کے مطابق سعودی طیاروں نے کئی گھنٹوں تک سول ڈیفنس کی ٹیموں کو امدادی کارروائی سے روکے رکھا، جس کے بعد عبدہ بجاش کے خاندان کے افراد کو ملبے سے نکالا گیا۔
رہائشی گھروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور تعز میں اس سے پہلے بھی سعودی بمباری میں درجنوں عورتیں اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔







