نئے اہداف کی نشاندہی اور نئے علاقوں میں آپریشنز کی منصوبہ بندی جاری، جنرل محبی

01 نومبر, 2026 16:20

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوبارہ جنگ کی صورت میں اس کی کوئی جغرافیائی حد نہیں ہوگی، اور دشمن کو نشانہ بنانے اور مکمل ڈیٹرنس کے حصول کے لیے ایک وسیع میدان متعین کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے نئے اہداف کی نشاندہی اور نئے جغرافیائی علاقوں میں آپریشنز کی منصوبہ بندی کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے، اور زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ملک ایران کے خلاف سیاسی مؤقف اختیار کرنے کی جرات بھی نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کی ہر جارحیت کا فوری جواب جغرافیائی حدود کے بغیر دیا جائے، رہبر معظم

جنرل محبی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی حالیہ ہدایات نے جنگ میں ایک نیا باب کھول دیا ہے اور ایران کی مسلح افواج دشمن کو فیصلہ کن جواب دینے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی معاشرے کو موجودہ محاذ آرائی کے حالات کو سمجھنا، قومی یکجہتی برقرار رکھنا اور اپنی اندرونی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہوگا، اور ایران اس جنگ میں مکمل فتح حاصل کرے گا۔

5:17 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔