پاراچنار میں سڑک کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، علامہ زاہد حسین انقلابی

31 اکتوبر, 2026 14:29

شیعیت نیوز : مجلس علمائے اہل بیت پاراچنار کے صدر علامہ زاہد حسین انقلابی نے گورنر خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ پاراچنار میں شیعہ سنی آبادی کے درمیان آمدورفت کے لیے سڑک کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے، اور کہا ہے کہ صوبے کی سب سے اہم ضرورت امن و امان کا قیام ہے۔

مسجد حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا مہورہ پاراچنار میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے گورنر کی جانب سے تجاوزات کے خلاف اقدامات کو اچھا قدم قرار دیا اور کہا کہ حکومت اور متعلقہ حکام عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے مسلمانوں پر کفر کے فتوے امریکی ایجنڈا، غزہ پر خاموشی شرمناک ہے، علامہ زاہد حسین انقلابی

علامہ زاہد حسین انقلابی نے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں تلخ کلامی اور غیر پارلیمانی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ 24 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے اور عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے ایوان کو ذاتی اختلافات اور الزامات کا اکھاڑا نہیں بننا چاہیے، جبکہ انہوں نے تہران میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے وفود کی آمد کو اہم علاقائی پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران عالم اسلام کے اتحاد اور مسائل کے حل کا مؤثر مرکز بن سکتا ہے۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے خطبہ اول میں انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ولایت کی پہلی مدافع تھیں اور آج جب امت کو فکری، ثقافتی اور میڈیا کی جنگوں کا سامنا ہے تو سیرت فاطمی موجودہ حالات کے لیے عملی لائحہ عمل فراہم کرتی ہے۔

4:42 شام اکتوبر 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔