دمام کی صنعتی تنصیب میں بڑی آگ بھڑک اٹھی، یمنی حملے کی اطلاعات
شیعیت نیوز : مشرقی سعودی عرب کے شہر دمام میں اتوار کے روز ایک صنعتی تنصیب میں بڑی آگ بھڑک اٹھی، اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں جائے وقوعہ سے سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
علاقائی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ آگ صنعتی کمپلیکس پر یمنی حملے کے بعد لگی، تاہم اب تک جانی نقصان یا نقصانات کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور آل سعود کی جانب سے بھی کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : دمام میں دھماکے کی آواز، شاہ فہد ایئرپورٹ پر پروازیں رک گئیں
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی دمام میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں جس کے بعد شاہ فہد ایئرپورٹ پر پروازیں روک دی گئی تھیں۔
یمنی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ سعودی تنصیبات کے خلاف کارروائیاں یمن پر جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کا جواب ہیں، اور ان کارروائیوں کے باعث سعودی عرب کا فضائی اور اقتصادی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔







