گلگت بلتستان کو باقاعدہ آئینی صوبہ قرار دیا جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی

01 نومبر, 2026 11:07

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم نومبر گلگت بلتستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ گلگت بلتستان ملک کا اہم اور حساس ترین خطہ ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ گلگت بلتستان کو باقاعدہ آئینی صوبہ قرار دیا جائے اور جی بی کے عوام کو آئینی حقوق فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم نومبر 1947ء سرزمین گلگت بلتستان کی ڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کا دن ہے، اور یہ دن گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری، اتحاد، آزادی اور پاکستان سے وفاداری کی علامت ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بہادر رہنماؤں اور مقامی قبائل نے آزادی کی اس تحریک کو کامیاب بنایا اور اپنی سرزمین کو آزاد کروایا، اس موقع پر ہم ان تمام قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مکمل آئینی حقوق دیے بغیر گلگت بلتستان پر ٹیکس قابل قبول نہیں، علامہ حسن سروری

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی تمام سبسڈیز اور سہولیات برقرار رکھتے ہوئے خطے کے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کی امنگوں کے مطابق تمام فیصلے کیے جائیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ گلگت بلتستان، جو ایک عرصے سے سرزمین بے آئین ہے، اسے قومی دھارے میں باقاعدہ شامل کیا جائے اور آئینی حقوق فراہم کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔

1:12 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔