تہران میں چار مسلم ممالک کی نشست اتحاد امت کیلئے مثبت قدم، علامہ ہاشم موسوی
شیعیت نیوز : امام جمعہ کوئٹہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ تہران میں چار مسلم ممالک کے سربراہان و نمائندوں کی نشست اس بات کا مثبت اشارہ ہے کہ اسلامی ممالک اب اپنے مسائل کے حل کے لیے خود آگے آنے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں، اور باہمی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ہی امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا راستہ ہے۔
مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ کلان میکانگی روڈ کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل باہمی تعاون، اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی میں مضمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ہزارہ شیعوں کے مسائل حل کیے جائیں، علمائے کوئٹہ
علامہ سید ہاشم موسوی نے اسرائیل میں انتخابات کے تناظر میں وہاں کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل اس وقت عدم استحکام کا شکار ہے جو اس کے زوال اور نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
خطبہ اول میں انہوں نے جہاد تبیین کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کا نمایاں پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے حق کے دفاع اور اسلام کی حفاظت کے لیے اپنی جان اور فرزند حضرت محسن علیہ السلام کی قربانی پیش کی، اور آپ کی سیرت آج بھی دینی شعور اور جہاد تبیین کے لیے روشن نمونہ ہے۔







