مرکزی کنونشن 7 اور 8 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، علامہ سید احمد اقبال رضوی

30 اکتوبر, 2026 18:21

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اضلاع اسلام آباد و راولپنڈی کا اہم تنظیمی اجلاس مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی و صوبائی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظہیر عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت سید یاور علی کاظمی، صوبائی صدر سنٹرل پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی صدر شمالی پنجاب مولانا ظہیر الحسن کربلائی شریک ہوئے، اور 7 اور 8 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی شوریٰ عمومی یعنی مرکزی کنونشن کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے کر کور کمیٹی تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم شمالی پنجاب شوریٰ کا اجلاس، 12 اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ

اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی شرکت کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ ضلع اسلام آباد کی پانچ رکنی آرگنائزنگ ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو مرکزی کنونشن سے قبل ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد کرانے کے انتظامات مکمل کرے گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی مشاورت، اجتماعی جدوجہد اور منظم حکمت عملی کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور عوامی و سیاسی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

7:47 شام اکتوبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔