کویت میں شیعہ علماء کی گرفتاریاں صریح ناانصافی ہیں، علامہ شفقت حسین شیرازی

30 اکتوبر, 2026 18:18

شیعیت نیوز : مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کویت میں شیعہ اراکین پارلیمان، علمائے دین، خطباء، اہل قلم اور سماجی شخصیات کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف مسلکی بنیادوں پر جاری امتیازی و جابرانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے حوزہ علمیہ کے استاد سطح عالیہ آیت اللہ شیخ حسین معتوق سمیت دیگر علمی، سیاسی و سماجی شخصیات کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی عدالتی احکامات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی شہری کو مکتب اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنانا صریح ناانصافی، شہری مساوات کی نفی اور مذہبی آزادی کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعوں کے خلاف ظالمانہ فیصلوں پر حریت پسند خاموش نہیں رہیں گے، آیت اللہ رمضانی

علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ کویت کے شیعہ شہری اس ملک کی تاریخ، معاشرت اور قومی زندگی کا اہم حصہ ہیں، صدامی جارحیت کے دوران کویت کے دفاع اور آزادی کے لیے کویتی شیعوں کی قربانیاں اور وطن سے ان کی وفاداری ناقابل فراموش ہیں، اور آج اسی قوم کو اس کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنانا انصاف اور قومی یکجہتی کے تقاضوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کویتی حکام سے مطالبہ کیا کہ گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے اور مسلکی امتیاز پر مبنی تمام اقدامات ختم کیے جائیں، جبکہ مسلم علماء، دینی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں، کیونکہ مظلوم کی حمایت کسی سرحد یا مسلک کی پابند نہیں۔

7:26 شام اکتوبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔