میانہ روی نہ ہونے سے پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

30 اکتوبر, 2026 18:13

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ میانہ روی اختیار کرنے والا کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچ جاتا ہے کیونکہ سوال کرنے والے کی عزت باقی نہیں رہتی، اور پاکستان میں میانہ روی کے فقدان نے ملک کو سر سے پاؤں تک قرضوں میں جکڑ رکھا ہے۔

جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی عزت کا محافظ رہے، اپنی قدر کرے اور ہر انسان کا احترام کرے، بلکہ ان لوگوں کو زیادہ احترام دے جو یہ سمجھتے ہوں کہ ان کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میانہ روی کی زندگی گزارنے والا کبھی فقیر یا غریب نہیں ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

انہوں نے کہا کہ مانگنے والے کی عزت نہیں رہتی لیکن دینے والے کو حکم ہے کہ وہ کسی سوالی کو خالی نہ لوٹائے، اگر انسان نمود و نمائش اور شوبازی ختم کر دے تو زندگی آسان ہو جائے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی حیات طیبہ سے ہمیں میانہ روی کا سبق ملتا ہے، پاکستان میں بہت سی معدنیات موجود ہیں لیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم میانہ روی اختیار نہیں کرتے۔

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا ہے اس میں وسعت قلب ہونی چاہیے اور جس کے پاس مال نہیں اسے میانہ روی اختیار کرنی چاہیے، اپنے بجٹ میں ایک حصہ غرباء و فقراء کے لیے رکھا جائے، اور انسان کو آخرت کی تیاری ضرور کرنی چاہیے تاکہ جب وہ آگے جائے تو اعمال کی صورت میں اس کا ذخیرہ پہلے سے موجود ہو۔

7:03 شام اکتوبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔