اپوزیشن کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، پیپلز پارٹی وفد

30 اکتوبر, 2026 18:17

شیعیت نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے سینیٹ میں اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف سینیٹ اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، سینیٹر شیری رحمان، ندیم افضل چن اور سید وقار مہدی شامل تھے، جبکہ ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، سینیٹر نور الحق قادری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اچکزئی کو بلاول کا پیغام پہنچا دیا

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد نے دونوں اپوزیشن لیڈروں کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی، اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی روابط پر بھی گفتگو ہوئی۔

اپوزیشن قیادت نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا، واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دفتر میں اپوزیشن قیادت کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا تھا۔

7:20 شام اکتوبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔