آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی تباہ، دو آئل ٹینکر روک دیے گئے، سپاہ پاسداران

30 اکتوبر, 2026 18:22

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آج جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کی ایک بغیر پائلٹ کشتی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سپاہ کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دو آئل ٹینکر، جن میں سے ایک آبنائے ہرمز کے مشرقی اور دوسرا مغربی حصے میں تھا، اپنے تمام نیویگیشن اور پوزیشننگ نظام بند کر کے امریکی دہشت گرد فوج کی پشت پناہی سے غیر مجاز راستوں کے ذریعے آبنائے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، اور متعدد ریڈیو انتباہات نظر انداز کر کے غیر محفوظ علاقے میں داخل ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہو کر آبنائے کے جنوبی پانیوں میں رک گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کا 14 واں MQ-1 ڈرون مار گرایا گیا، سپاہ پاسداران

بیان میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کا رکنا اور ان میں لگنے والی آگ امریکی دہشت گرد فوج کی معاندانہ کارروائیوں اور آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی ضوابط کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سپاہ کی بحریہ نے الیکٹرانک وارفیئر آپریشن کے ذریعے امریکی MQM-170 جاسوس ڈرون کے کنٹرول سسٹم پر قبضہ کر کے اسے آبنائے ہرمز کے مغرب میں صحیح سالم اتار لیا تھا، ڈرون کا مشن خلیج فارس کے ساحل اور آبنائے ہرمز کے ساتھ ایرانی فضائی دفاعی نظام کی نشاندہی تھا اور اس کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ اس نے خلیج فارس کے جنوبی ساحلی ممالک میں سے ایک کے ساحل سے اڑان بھری تھی۔

7:47 شام اکتوبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔