ایران کی جنگ کسی امریکی صدر سے نہیں، استکباری نظام سے ہے، علامہ سید جواد نقوی

30 اکتوبر, 2026 18:15

شیعیت نیوز : تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ ایران کی جنگ کسی ایک امریکی صدر کے خلاف نہیں بلکہ امریکہ کے شیطانی اور استکباری نظام کے خلاف ہے، اس لیے ٹرمپ ہارے یا جیتے ایران کے لیے اس سے کوئی بنیادی فرق نہیں پڑتا۔

لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتخابات سے پہلے ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنا چاہتا ہے یا ایسی فوجی کارروائی کرنا چاہتا ہے جسے اپنی کامیابی بنا کر امریکی عوام کے سامنے پیش کر سکے، امریکہ کی پالیسی ایک ہاتھ میں گاجر اور دوسرے ہاتھ میں خنجر رکھنے کی ہے، یعنی ایک طرف مذاکرات کی پیشکش اور دوسری طرف جنگ اور تباہی کی دھمکیاں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی جارحیت محاذِ مزاحمت کو کمزور کرنے کی امریکی سازش ہے، علامہ جواد نقوی

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ایران کا موقف واضح ہے کہ معاہدہ ہوگا تو اس کی شرائط پر ہوگا اور حملہ ہوا تو جواب دیا جائے گا، ایران واضح کر چکا ہے کہ اس مرتبہ نہ جنگ پہلے جیسی ہوگی اور نہ جواب، بلکہ امریکی سامراج کو ایسا غیر روایتی جواب دیا جائے گا جو اسے ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ممکنہ امریکی انخلا کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا جانشین بننے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اور دفاعی تعاون اپنی جگہ، پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی جنگ میں فریق بننے سے گریز کرنا چاہیے اور تباہی کے امریکی نقشے میں کودنے کے بجائے قومی سلامتی، خودمختاری اور معاشی مفادات کو مقدم رکھنا چاہیے۔

7:11 شام اکتوبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔