ایرانی قوم امریکی خطوط اور مذاکراتی چالوں میں نہیں آئے گی، امام جمعہ تہران
شیعیت نیوز : تہران کے عارضی امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار مذاکرات کی بات کر رہا ہے، خط بھیج رہا ہے اور درمیان میں لوگ بھیج رہا ہے، لیکن ایرانی قوم ان چالوں میں نہیں آئے گی۔
نماز جمعہ کے خطبے میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ماضی میں جو وعدے توڑے، ایرانی عوام انہیں ابھی بھولے نہیں، جب امریکہ مذاکرات کی بات کرتا ہے تو اس میں کوئی بڑی سازش چھپی ہو سکتی ہے، اس لیے ہمارے فوجی چوکس ہیں اور عوام بھی میدان میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اتحاد ایران کا قیمتی سرمایہ، حالیہ جنگ میں امریکہ ناکام رہا، امام جمعہ تہران
انہوں نے کہا کہ امریکی سامراج 70 سال سے ایران کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور امریکہ کا سامنے آ کر لڑنا اس کی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ہے، دشمن دیکھے گا کہ ایران کے نوجوان شہیدوں کی راہ پر چلنے کے لیے تیار ہیں، اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے گزشتہ 40 دنوں میں نوجوانوں کے بارے میں تین اہم پیغامات دیے ہیں جو ملک کی ترقی کا راستہ دکھاتے ہیں۔
جوہری ڈاکٹرائن پر نظرثانی کے مطالبے کے بارے میں امام جمعہ تہران نے کہا کہ یہ مطالبہ جذباتی نہیں بلکہ عوام کی سمجھداری کا نتیجہ ہے اور پہلے بھی 70 فیصد سے زیادہ لوگ اس کی حمایت کر چکے ہیں، ماہرین اور حکام اس پر غور کر کے تجاویز رہبر معظم کو پیش کریں اور وہ جو فیصلہ کریں گے سب اسے تسلیم کریں گے۔






