میانہ روی کی زندگی گزارنے والا کبھی فقیر یا غریب نہیں ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

17 اکتوبر, 2026 12:22

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور کی جامع علی مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میانہ روی کی زندگی گزارنے والا کبھی فقیر یا غریب نہیں ہوگا، لہٰذا تکلفات سے بچیں اور معصومین علیہم السلام کی سیرت پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : بدنام زمانہ معاشی نظام نے دنیا کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبوت، امامت اور خلافت جیسے تمام عہدے انسان کو عطا کیے، فرشتوں کو نہیں، اور انسان کو یہ عظمت اس لیے دی گئی تاکہ وہ انسان بن کر رہے، سب سے محبت کرے اور شفقت سے پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مومن کے دل میں خوشی ڈالنے سے انسان پر آنے والی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ہر صاحب استطاعت انسان کو چاہیے کہ مشکلات کے شکار مومنین کو راحت و سکون فراہم کرے، کیونکہ اصل انسانیت لوگوں کی مدد کرنا ہے اور جو کسی کی مدد کر سکتا ہے وہ ضرور کرے۔

انہوں نے کہا کہ بخل، لمبی امیدیں، حرص اور دنیا داری ایسی صفات ہیں جو دولت جمع کرنے والوں میں پائی جاتی ہیں، اور اگر انسان اللہ کے حکم کو نہ مانے اور غرباء و مساکین کی طرف متوجہ نہ ہو تو کبھی کبھار اچانک ایسا عذاب آ جاتا ہے جو سب کچھ تباہ کر دیتا ہے، جبکہ آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑا ہے۔

1:04 شام اکتوبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔