بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات
راجہ ناصر عباس
شیعیت نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر، وائس چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر، چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور ترجمان اخوندزادہ حسین بھی موجود تھے، جبکہ بلاول کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور ندیم افضل چن نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر رات 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کیا جائے، دہشتگرد اسرائیلی وزیر
ملاقات کے دوران پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہو کر فعال کردار ادا کریں، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ دونوں فریقوں نے قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے انتخابات میں شفافیت کے لیے پارلیمان میں اپوزیشن کے کردار کو اہم قرار دیا۔ بلاول نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کو جمہوری روایت قرار دیتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔







