ایام فاطمیہ کی اعتقادی اور معرفتی اہمیت سمجھنے کی ضرورت ہے، علامہ شیخ جواد حافظی

25 اکتوبر, 2026 18:58

شیعیت نیوز : ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سکردو کی مرکزی امامیہ جامع مسجد میں شنگو گلتری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے کہا ہے کہ ایام فاطمیہ کو محض روایتی عزاداری تک محدود رکھنے کے بجائے ان کی تاریخی، اعتقادی اور معرفتی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدت اور عقیدہ دو الگ مفاہیم ہیں۔ عقیدت کا اظہار کوئی بھی کر سکتا ہے، لیکن مضبوط عقیدہ صحیح معرفت، شعور اور تحقیق سے تشکیل پاتا ہے، اس لیے اسلام اور اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی کو محض جذبات کے بجائے مضبوط اعتقادی بنیادوں پر استوار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : جی بی کے وسائل پر عوام کا حق ہے، ایامِ فاطمیہ میں تقریبات مؤخر کی جائیں، علامہ حسن جعفری

علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے تاریخ اسلام کے واقعات اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ پیش آنے والے حالات کو تاریخی پس منظر میں سمجھنے پر زور دیتے ہوئے سورۂ کوثر کی تفسیر بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ لفظ کوثر خیر کثیر پر دلالت کرتا ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا ہونے والی اس خیر کثیر کا نمایاں مصداق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ذریعے نسل رسول کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان رسول کی جانب سے نسل مبارک کے انقطاع کا طعنہ دیے جانے پر اللہ تعالیٰ نے سورۂ کوثر نازل فرما کر اپنے محبوب رسول کو خیر کثیر کی بشارت عطا فرمائی۔ علامہ حافظی نے سادات کی نسبت کو عظیم شرف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نسبت پر فخر کے ساتھ اس کی ذمہ داریوں کو سمجھنا اور سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرنا بھی ضروری ہے۔

8:04 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔