علامہ انور علی نجفی اور ڈاکٹر ہانی البنّا کی ملاقات، زکوٰۃ پالیسی پر گفتگو
شیعیت نیوز : سربراہ جامعہ الکوثر، چیئرمین جابر بن حیان ٹرسٹ اور نمائندۂ مرجعیت علامہ انور علی نجفی نے برمنگھم میں اسلامک ریلیف کے شریک بانی ڈاکٹر ہانی البنّا اور ان کی ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں زکوٰۃ سے متعلق قانون سازی، اس کے مصارف اور متعلقہ پالیسیوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : جامعۃ الکوثر میں انجمن جاں نثارانِ اہل بیتؑ کے وفد کا دورہ، دینی و فلاحی منصوبوں میں اشتراک پر اتفاق
علامہ انور علی نجفی نے عالمی سطح پر انسانی خدمت، مستحقین کی معاونت اور رفاہی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں ڈاکٹر ہانی البنّا کی دیرینہ خدمات کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر آئندہ باہمی تعاون کے امکانات، تجربات سے استفادے اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔






