ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس، ایران امریکہ جنگ اور یمن کی صورتحال پر غور

25 اکتوبر, 2026 18:13

شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تحریک منہاج القرآن کی میزبانی میں لاہور میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کی جبکہ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے مرکزی قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد تمام مکاتب فکر کی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے قومی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لینا اور مشترکہ امور پر مشاورت کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخی حقائق بیان کریں مگر اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے، علامہ شبیر میثمی

اجلاس کے ایجنڈے میں اتحاد امت، ایران امریکہ جنگ، غزہ پر غاصب اسرائیل کی جارحیت، سعودی عرب اور یمن کی صورتحال، خیبر پختونخوا کے حالات اور ملکی معیشت سمیت متعدد اہم امور شامل تھے۔ شرکاء نے ان معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

اجلاس کے اختتام پر لیاقت بلوچ نے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا۔ اجلاس میں علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی اور سید اسد عباس نقوی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

7:11 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔