انصار اللہ باغی نہیں بلکہ حسنی سادات ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : قائد حزب اختلاف سینیٹ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کے اجلاس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے یمن پر مسلط کردہ جنگ اور 12 سالہ طویل محاصرے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان سے مثبت اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حجت الاسلام ساجد محمدی صدر مجمع طلاب سکردو منتخب، نئی کابینہ کی حلف برداری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "جناب اسپیکر! آپ بھی سادات ہیں، یاد رکھیں کہ یمن کے حوثی (انصار اللہ) باغی نہیں بلکہ حسنی سادات اور سچے مسلمان ہیں۔ یمن میں ان کی ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک حکومت رہی ہے، انہیں باغی قرار دینا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔”
انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کس طرح دو مسلم ممالک کے درمیان جاری جنگ میں فریق بن سکتا ہے؟ ہمیں اس جنگ کا حصہ بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان، ایران اور امریکہ جیسی عالمی طاقتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو وہ دو برادر مسلم ممالک کے درمیان ثالث کیوں نہیں بن سکتا؟







