لاہور میں لاپتہ شیعہ جوان رانا کاظم کا معصوم بیٹا باپ کی راہ تکنے لگا
رانا کاظم
شیعیت نیوز : لاہور پریس کلب کے باہر ایک انتہائی دلخراش منظر دیکھنے میں آیا، جہاں ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ محمد مسلم اپنے لاپتہ والد کی راہ دیکھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ایک اور شیعہ جوان رانا کاظم کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
معصوم بچے کی آنکھیں ریاست اور اربابِ اختیار سے سوال کر رہی ہیں کہ آخر اسے اس کے باپ سے کب ملایا جائے گا اور ان کا قصور کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں : شیخ الازہر کے یمن جنگ بندی مؤقف کی حمایت وقت کی ضرورت ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اس صورتحال پر شیعانِ پاکستان اور انسانی حقوق کے کارکنان نے ریاست پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رانا کاظم سمیت وہ تمام شیعہ جوان جو اس وقت جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، انہیں جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔ حکومت اور ریاستی ادارے تمام پاکستانی شہریوں کے بنیادی و آئینی حقوق کا خیال رکھیں اور ماورائے عدالت ان اقدامات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔







