پنجاب میں سی ٹی ڈی نے آپریشنز کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 دہشت گرد گرفتار
کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز : پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور بلوچستان کے علاقے چاغی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق، صوبے کے مختلف علاقوں میں کی گئی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گردوں میں شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق شامل ہیں۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ اور 2 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے، امریکی دلچسپی باعث تشویش ہے، آغا سید راحت حسین الحسینی
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تخریب کاری کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب، بلوچستان کے علاقے چاغی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک اہم آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی مطلوب تکفیری دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کا ملک بھر میں دہشت گرد عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ پوری قوت سے جاری ہے۔






