جیکب آباد میں جلوسِ عزا پر سپاہ صحابہ کا حملہ، علم کی بے حرمتی اور مومنین پر تشدد
شیعیت نیوز: صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ نے پرامن جلوسِ عزا پر حملہ کر دیا، جس کے دوران علم پاک کی بے حرمتی کی گئی، عزادار مومنین پر حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کیا گیا، جبکہ جلوسِ عزا کا ساؤنڈ سسٹم بھی توڑ ڈالا گیا۔
حملہ آور کالعدم تنظیم کے افراد "کافر کافر شیعہ کافر” کے نعرے لگاتے رہے، جبکہ موقع پر موجود پولیس ان دہشتگرد عناصر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پولیس اہلکار ان انتہاپسند عناصر کو تحفظ فراہم کرتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی بچے کے ساتھ بدفعلی، مولوی جہنم واصل
اس موقع پر غیرت مند شیعہ جوانوں نے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، عزاداری سید الشہداء جاری رکھی اور سپاہ صحابہ کے 12 دہشتگردوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تاہم سندھ پولیس نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان 12 حملہ آوروں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے رہا کر دیا۔
جلوسِ عزا پر حملے کے بعد جیکب آباد کے حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ مومنین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے رہا کیے گئے 12 دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ساتھ ہی ان کی سہولت کاری میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ادارہ جاتی کارروائی کی جائے، ورنہ ملتِ تشیع پاکستان اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔







