سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل
سی ٹی ڈی کی کارروائی
شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے اس دہشت گرد کی شناخت محب خان عرف ثمین کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ساتھ فیصلہ کن مقابلہ جاری رہے گا، انصاراللہ
حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر انتہائی مطلوب تھا اور اس کے خلاف اکیلے سی ٹی ڈی بنوں میں دہشت گردی کے 22 سنگین مقدمات درج تھے۔ محب خان عرف ثمین ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر دھماکہ خیز مواد سے حملوں، اغوا اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی لاش بھی قبضے میں لے لی گئی ہے اور اس کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔







