سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگرد جہنم واصل
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن
شیعیت نیوز : سوات میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی اور پولیس نے تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں : انسانی اسمگلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 5 ملزمان گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے تھا۔
اس کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور تلاش جاری ہے۔







