سوات: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک

15 اکتوبر, 2026 20:45

شیعیت نیوز : سوات میں  سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے ایک کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، یہ کارروائی تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کی گئی۔ پولیس نفری کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد ایک مکان سے تین دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، منصور اور غفران کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان تینوں کا تعلق سوات سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ان تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 6 میگزین، متعدد کارتوس، تھانہ شکردرہ کا نقشہ اور ایک ڈائری برآمد ہوئی ہے۔ فرار ہونے والے دیگر دو دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے تلاش جاری ہے۔

9:40 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔