سعودی رجیم کی حمایت یافتہ فورسز نے تعز کے لیے طبی امداد روک دی، مقامی حکام

25 اکتوبر, 2026 19:01

شیعیت نیوز : تعز کے مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی رجیم کی حمایت یافتہ فورسز مسلسل پانچویں روز صنعاء سے شہر کے اسپتالوں کے لیے طبی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ایک ذریعے کے مطابق ان فورسز نے انسانی ہمدردی کی بین الاقوامی تنظیموں سے بارہا کہا کہ وہ الحوبان، القصر، الکمب اور حوض الاشراف کے راستے طبی سامان کی ترسیل مؤخر کر دیں، اور اس کے لیے شہر کے مرکز کی طرف جانے والے تمام راستے بند کرنے کی سعودی ہدایات کا حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : تعز میں سعودی بمباری، ایک یمنی شہید، خاتون اور 3 بچے زخمی

ذریعے نے کہا کہ مسلسل تاخیر سے شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور ضروری طبی سامان تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے سعودی رجیم کے حمایت یافتہ گروہوں پر الزام عائد کیا کہ وہ تعز کے عوام کی ضروریات پر سیاسی اور میڈیا مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ 2015 سے جاری سعودی جارحیت کے دوران تعز محاذوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث تقسیم رہا ہے، اور صوبے کے مختلف حصوں کو ملانے والی سڑکوں پر سعودی رجیم کی حمایت یافتہ فورسز کی پابندیوں سے شہریوں کی آمدورفت، تجارتی نقل و حمل اور خوراک و ادویات کی فراہمی بار بار متاثر ہوئی ہے۔

8:03 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔