یورپی پارلیمنٹ سعودی رجیم کے موقف کی حمایت کر رہی ہے، اسپیکر یمنی پارلیمنٹ
شیعیت نیوز : یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر شیخ یحییٰ علی الراعی نے یورپی پارلیمنٹ کی صدر اور اراکین کے نام ایک فوری خط میں یمن کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کے جانبدارانہ اور امتیازی موقف کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقف سعودی رجیم کے نقطہ نظر کو اپنانے کے مترادف ہے۔
یحییٰ علی الراعی نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کا یہ رویہ یمنی عوام کے خلاف سعودی رجیم اور اس کے اتحادیوں کے جنگی جرائم کو سیاسی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ دوہرے معیار پر عمل پیرا ہے اور سمندری سلامتی سے متعلق صنعاء کے بار بار کے واضح اعلانات کو نظر انداز کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مصر یمن کے خلاف تکفیریوں اور غاصب صیہونیوں کے ساتھ ایک مورچے میں کھڑا نہ ہو، اسپیکر یمنی پارلیمنٹ
یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خط میں یاد دلایا کہ 2015 سے جاری سعودی جارحیت میں تقریباً 60 ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے جن میں 24 ہزار شہید ہیں۔ ان میں 3 ہزار 243 بچے اور 3 ہزار 250 خواتین شہید ہوئیں جبکہ محاصرے کے باعث 14 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے گئے اور 50 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے۔
یحییٰ علی الراعی نے یمنی قیادت کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی یورپی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا اور یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا وفد یمن بھیجے تاکہ سعودی جارحیت کے یمنی عوام پر اثرات کا خود جائزہ لے سکے۔







