میون کے لائٹ ہاؤس پر سعودی حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی، یمنی وزارت خارجہ

24 اکتوبر, 2026 15:35

شیعیت نیوز : یمنی وزارت خارجہ نے آبنائے باب المندب میں واقع جزیرہ میون کے تاریخی لائٹ ہاؤس پر آل سعود کے حملے کو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی رجیم جنگ کا دائرہ باب المندب اور بحیرہ احمر تک پھیلانے اور ان اہم سمندری گزرگاہوں کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ باب المندب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی محفوظ طریقے سے جاری ہے اور اس کی سلامتی کو خطرہ یمن سے نہیں بلکہ سعودی رجیم کی کارروائیوں سے ہے۔

اس سے قبل یمنی وزارت داخلہ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اہم شہری تنصیب پر کھلی جارحیت قرار دیا تھا جو بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ ہے۔ وزارت داخلہ نے باب المندب اور بحیرہ احمر کو عسکری رنگ دینے کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : باب المندب پر سعودی حمایت یافتہ فورسز کے دو حملے ناکام، یمنی فوج کی بحری لینڈنگ

ایک یمنی فوجی ذریعے نے جمعہ کی شب سعودی جارحیت کے ذریعے جزیرہ میون کے لائٹ ہاؤس کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی تھی۔

جزیرہ میون کا یہ تاریخی لائٹ ہاؤس 1861 کے لگ بھگ تعمیر کیا گیا تھا اور رات کے وقت باب المندب سے گزرنے والے بحری جہازوں کی رہنمائی کرتا ہے۔

4:28 شام اکتوبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔