تعز میں سعودی بمباری، ایک یمنی شہید، خاتون اور 3 بچے زخمی
شیعیت نیوز : یمن کے صوبہ تعز میں آل سعود کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ضلع المعافر کے علاقے النشمہ پر سعودی جنگی طیاروں کے تین فضائی حملوں میں ایک یمنی شہری شہید جبکہ ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تعز میں سعودی جارحیت سے باپ اور بیٹی شہید، یمنی وزارت صحت
یہ حملہ ضلع ذباب کے ساحل کے قریب ماہی گیروں کی کشتیوں پر اس سعودی بمباری کے چند گھنٹے بعد کیا گیا جس میں 8 یمنی ماہی گیر شہید ہو گئے تھے۔
پے در پے حملوں نے تعز میں عام شہریوں، بالخصوص خواتین، بچوں اور ماہی گیروں کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ صوبے میں عسکری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی رجیم تعز کے عوام سے اس بات کا انتقام لے رہا ہے کہ انہوں نے اس کی بھرتی مہم کا حصہ بننے اور اس کے منصوبوں کے آگے سر جھکانے سے انکار کر دیا ہے۔ نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ آل سعود کی جارحیت کا اصل ہدف یمن کے عام شہری ہیں۔







