سعودی رجیم نے امن کی کوششوں کا جواب بے گناہوں کے خون سے دیا، ترجمان یمنی حکومت

25 اکتوبر, 2026 18:59

شیعیت نیوز : یمنی حکومت کے ترجمان عمر البخیتی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی رجیم کے حملوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عام شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا مزید خون بہانے پر تلا ہوا ہے۔ ان کے مطابق ان حملوں میں شہریوں کے گھروں، کھیتوں اور افریقی تارکین وطن کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

عمر البخیتی نے کہا کہ صرف 24 گھنٹوں میں 5 قتل عام کیے گئے جو 100 دن کی سعودی جارحیت کے دوران جاری قتل عام کا تسلسل ہیں۔ اس عرصے میں سعودی رجیم نے 3 ہزار 123 سے زیادہ فضائی حملے کیے جن میں تقریباً 600 عام شہری شہید و زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

یمنی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یہ جارحیت سعودی رجیم کی جانب سے امن کی کوششوں کو نظر انداز کرنے کا ثبوت اور پرامن حل چاہنے والوں کے لیے بے گناہوں کے خون سے لکھا ہوا جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے یمنی قوم کے عزم کو نہیں توڑ سکتے اور یمنی مسلح افواج جارحیت کے خاتمے تک جیسے کو تیسا کی بنیاد پر جواب دیتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض محفوظ نہیں، آرامکو سے سرمایہ نکال لیں، یمنی حکومتی ترجمان

عمر البخیتی نے کہا کہ سعودی رجیم 12 برس سے یمن پر جارحیت اور محاصرہ مسلط کیے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار افراد شہید ہوئے جبکہ ادویات کی قلت اور بیرون ملک علاج پر پابندیوں کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے گئے۔

انہوں نے ان حملوں پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاموشی مزید جرائم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور انسانی حقوق کے دعویداروں کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

8:03 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔