حرمین پر حملے سے متعلق سعودی رجیم کا دعویٰ جھوٹ ہے، ترجمان یمنی مسلح افواج
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی رجیم کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ یمنی کارروائیوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہفتے کی شام جاری مختصر بیان میں اس الزام کو سنگین اور کھلا جھوٹ قرار دیا۔
بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ سعودی رجیم کے ایسے جھوٹے دعوے اب کسی کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کا ہدف صرف سعودی رجیم کی تیل تنصیبات اور فوجی اڈے ہوتے ہیں اور ہر کارروائی کا اعلان اسی وقت کیا جاتا ہے جب وہ انجام دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ و مدینہ کے سوا سعودی فضائی حدود غیر محفوظ ہے، تیل تنصیبات سے دور رہیں، یمنی فوجی ذریعہ
یمنی مسلح افواج کے مطابق حرمین شریفین سے متعلق یہ پروپیگنڈا دراصل سعودی رجیم کی تیل تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ہونے والی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، جن تنصیبات کے ذریعے یمن پر سعودی جارحیت جاری رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی جارحیت میں شدت کے ساتھ ہی سعودی رجیم اور اس کے حامی حلقے مقدس مقامات کو لاحق خطرات کا بیانیہ پھیلا کر مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ یمنی مسلح افواج پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ان کے اہداف میں شامل نہیں۔







