الحدیدہ کے التحیتا میں شہری کے گھر پر سعودی بمباری، 4 یمنی شہید، یمنی وزارت صحت
شیعیت نیوز : یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ضلع التحیتا میں آل سعود کی فضائی جارحیت کے دوران شہری عبدالواحد الوصابی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی وزارت صحت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس سعودی بمباری میں 4 شہری شہید اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
حملے کی ابتدائی اطلاعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد کی شہادت اور 4 بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی خبر دی گئی تھی۔ بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق شہداء کی تعداد 5 ہو گئی ہے جن میں گھر کے سربراہ، ان کے دو بچے اور ان کی دو بیویاں شامل ہیں جبکہ ان کی کمسن بیٹی زخمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صعدہ میں شہری کے گھر پر سعودی بمباری سے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید، 23 زخمی، یمنی وزارت صحت
اسی دوران سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے ضلع الدریہمی کے گاؤں المنقم میں ایک شہری کے فارم پر بھی بمباری کی۔
واضح رہے کہ یمن پر آل سعود کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں میں صنعاء، صعدہ، تعز اور ذمار سمیت مختلف صوبوں میں رہائشی مکانات پر سعودی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں۔







