مصر یمن کے خلاف تکفیریوں اور غاصب صیہونیوں کے ساتھ ایک مورچے میں کھڑا نہ ہو، یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر

18 اکتوبر, 2026 06:24

شیعیت نیوز : یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر شیخ یحییٰ علی الراعی نے مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر ہشام بدوی کے نام ایک فوری خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے ان اطلاعات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی درخواست پر مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے تاکہ انہیں سعودی رجیم کے دفاع کے لیے اقدامات کا اختیار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرو ڈالر کے عوض اپنی ساکھ بیچنے والی حکومتیں سعودی جرائم پر خاموش ہیں، یمنی حکومت کے ترجمان

یحییٰ علی الراعی نے اپنے خط میں کہا کہ ہم ہر اس رجحان کو گہری تشویش سے دیکھ رہے ہیں جو مصر کو یمن میں سعودی رجیم کی پالیسیوں کی خدمت کرنے والی فوجی سرگرمیوں میں الجھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی رجیم نے ہی یمن پر بارہ برس سے زائد عرصے سے جارحیت اور محاصرہ مسلط کر رکھا ہے، اسی نے روڈ میپ پر عملدرآمد سے راہ فرار اختیار کی اور سیاسی مفاہمتوں کو سبوتاژ کیا، بلکہ یمنی عوام کا محاصرہ اس قدر سخت کر دیا کہ بعض علاقے قحط کی حد تک پہنچ گئے۔

یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ سعودی رجیم ہی مسلسل کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور صنعاء ایئرپورٹ پر بمباری سمیت بنیادی اور شہری ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ وہ یمنی عوام کے خلاف داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کی حمایت اور مالی معاونت میں بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی قوم کے مطالبات واضح اور منصفانہ ہیں، جن میں جارحیت کا فوری خاتمہ، ظالمانہ محاصرے کا اختتام اور یمن کی خودمختاری کا احترام شامل ہے۔

یحییٰ علی الراعی نے کہا کہ ہم مصر کو ایسی جنگ میں دھکیلنے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں جو اس کی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی، اور مصر کو یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت میں تکفیری قوتوں اور غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ ایک ہی مورچے میں کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس راستے پر چلنا سب سے پہلے خود مصر کی قومی سلامتی اور داخلی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہوگا۔

واضح رہے کہ مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کی درخواست پر آج اتوار کے روز اجلاس طلب کیا ہے، جس میں سعودی عرب کی جانب سے درخواست کی صورت میں اس کے دفاع کے لیے مصری صدر کو اختیار دینے پر غور کیا جائے گا۔

7:10 صبح اکتوبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔