مکہ و مدینہ کے سوا سعودی فضائی حدود غیر محفوظ ہے، تیل تنصیبات سے دور رہیں، یمنی فوجی ذریعہ
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج سے وابستہ ایک سینئر فوجی ذریعے نے سعودی عرب میں تیل کی اہم تنصیبات پر کام کرنے والے ماہرین، کارکنوں، ملازمین اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان تنصیبات سے دور رہیں، کیونکہ یہ تنصیبات اب یمنی فوجی کارروائیوں کے ممکنہ اہداف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی جارحیت کے جواب میں ریاض ایئرپورٹ پر یمنی حملہ، امریکی شہری سمیت 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی
یمنی خبر رساں ادارے سے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے فوجی ذریعے نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی فضائی حدود کے سوا سعودی عرب کی فضائی حدود اب ہوائی سفر اور ہوابازی کی سرگرمیوں کے لیے محفوظ نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسے خبردار کیا جانا تھا، اسے خبردار کر دیا گیا ہے۔
فوجی ذریعے نے سعودی تیل کمپنی آرامکو کے حصص داروں سے بھی اپیل کی کہ وہ فوجی صورتحال میں مزید تصعید کے پیش نظر ممکنہ بھاری نقصانات سے بچنے کے لیے دیر ہونے سے پہلے اپنا سرمایہ فوری طور پر نکال لیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بھی ایک الگ بیان میں سعودی تیل تنصیبات کے ماہرین، انجینئروں اور کارکنوں کو اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے ان مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی، جبکہ جہاز راں کمپنیوں، ہوائی اڈوں کے عملے اور مسافروں سے بھی ممکنہ اہداف سے دور رہنے کو کہا۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صنعاء واضح کر چکا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت کا جواب محاصرے کے بدلے محاصرہ اور تصعید کے بدلے تصعید کی مساوات کے تحت دیا جائے گا، اور آل سعود کی معیشت کی شہ رگ سمجھی جانے والی تیل تنصیبات اس معرکے کا مرکزی نکتہ بن چکی ہیں۔







