اپر کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، گاؤں بغدی کا رہائشی اقبال حسین جاں بحق

24 اکتوبر, 2026 15:31

شیعیت نیوز : اپر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع گاؤں بغدی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں بغدی سے تعلق رکھنے والے اقبال حسین شکار کی غرض سے پہاڑ پر گئے تھے کہ اس دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بن گئے۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد مقامی افراد نے انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاراچنار منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار: طوفان الاقصیٰ کی مناسبت سے ’حمایت مستضعفین جہان‘ پریس کانفرنس، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان

انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین کے مطابق گزشتہ کئی ماہ کے دوران اپر کرم میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں متعدد افراد جاں بحق، زخمی اور معذور ہوئے ہیں۔

حاجی ضامن حسین نے بارودی سرنگوں کے ان واقعات کے باعث اپر کرم میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

4:28 شام اکتوبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔