سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات

26 نومبر, 2026 17:50

شیعیت نیوز : سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید علی ناصر صفوی؛ شجاعت و مقاومت کا امر کردار

ترجمان تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِ سماعت مقدمات، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور مبینہ منظم عدالتی ناانصافی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات اور ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

6:02 شام نومبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔