جامعۃ النجف سکردو میں آیت اللہ وحید خراسانیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی
جامعۃ النجف
شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان میں مرحوم مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی قدس سرہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ کرام، طلبہ اور دیگر مؤمنین نے شرکت کر کے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جہاں جامعۃ النجف کے استاد حجت الاسلام سید محمد علی شاہ نے سورۂ مبارکہ یٰسین کی تلاوت کی۔ اس موقع پر شرکائے محفل نے بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ تلاوت میں ہمخوانی کی اور قرآن کریم کی آیات کا ثواب مرحوم کی روح کو ایصال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، میجر جنرل وحیدی
تعزیتی ریفرنس اور قرآنی محفل میں شرکاء نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی دینی، علمی اور مذہبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس اجتماع کا مقصد مرحوم مرجعِ عالی قدر کے لیے ایصالِ ثواب اور ان کی رحلت پر دینی و مذہبی وابستگی کا اظہار تھا۔
محفل کے اختتام پر بارگاہِ رب العزت میں خصوصی دعا کی گئی کہ پروردگارِ عالم مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی قدس سرہ کو جوارِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان کے پسماندگان، شاگردوں، متعلقین اور تمام مؤمنین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔







