خان یونس میں ایندھن کے ڈپو پر غاصب اسرائیل کا فضائی حملہ، 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
شیعیت نیوز : جنوبی غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کی پہلی سالگرہ پر بھی غزہ لہو لہو، کمسن بچی سمیت 8 فلسطینی شہید
فلسطینی ذرائع کے مطابق اتوار کی شام صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے البراق الجنوبی میں ایندھن کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا۔
غزہ کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک کم از کم 74 ہزار 377 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 75 ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اور جنگ بندی کے ایک سال کے دوران 5 ہزار 474 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں ایک ہزار 488 فلسطینی شہید ہوئے۔







