جنگ بندی کی پہلی سالگرہ پر بھی غزہ لہو لہو، کمسن بچی سمیت 8 فلسطینی شہید

10 اکتوبر, 2026 18:46

شیعیت نیوز : امریکی حمایت یافتہ نام نہاد جنگ بندی کے نفاذ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بھی غاصب اسرائیل کی غزہ پر جارحیت جاری رہی، جہاں ہفتے کے روز صیہونی حملوں میں ایک آٹھ سالہ بچی سمیت کم از کم 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق آٹھ سالہ شہد عبدالرزاق النجار مغربی غزہ شہر کے علاقے الجوازات میں صیہونی کواڈ کاپٹر ڈرون کے حملے میں شہید ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگی مجرم صیہونی وزیراعظم امریکی خون کی بازی لگا کر خود کو بچانا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

الشفاء ہسپتال کے مطابق غزہ شہر کے اسی علاقے میں حیدر عبدالشافی چوک کے قریب ایک الگ صیہونی بمباری میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ شمال مشرقی غزہ شہر کے محلہ التفاح میں ڈرون حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ شمالی غزہ میں بھی ایک فلسطینی شہید ہوا، جبکہ جنوبی شہر خان یونس میں ایک خاتون ہفتے کے روز ہونے والے صیہونی حملے میں آنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال 10 اکتوبر کو نام نہاد جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1481 فلسطینی شہید اور 5254 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی نسل کشی میں شہداء کی تعداد کم از کم 74 ہزار 370 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 371 تک پہنچ چکی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور 65 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز 100 سے زائد انسانی ہمدردی، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی صرف نام کی ہے، صیہونی فورسز روزانہ فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر رہی ہیں، اور امداد، سازوسامان اور تعمیر نو کے سامان پر پابندیاں متاثرہ خاندانوں کو سنبھلنے نہیں دے رہیں۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی ہفتے کی صبح صیہونی آبادکاروں کے کم از کم 12 حملے ریکارڈ کیے گئے۔

8:05 شام اکتوبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔